Home / کھیل / حامد اسماعیل فائونڈیشن کے تحت ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کا انعقاد

حامد اسماعیل فائونڈیشن کے تحت ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کا انعقاد

حامد اسماعیل فائونڈیشن(HIF) کے تحت کھیلے گئے ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب ہفتہ 18جنوری 2020کو انّوبھائی پارک، ناظم آباد کراچی میں منعقد ہوئی۔تقریب میں جیتنے والی ٹیموں میں ایوارڈز کی تقسیم کے علاوہ مشہورفنکار عاصم اظہر کی میوزیکل پرفارمنس بھی شامل تھی۔تقریب میں شہر کی نامور شخصیات نے شرکت کی جن میں HIF کے بانی جناب حامد ایم اسماعیل ، ایم کیو ایم آرگنائزیشن ریسٹوریشن کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار ،ممبر قومی اسمبلی فردوس شمیم نقوی اورچیئرمین ضلع وسطی ریحان ہاشمی شامل ہیں۔

ٹیپ بال ٹورنامنٹ کا آغاز30نومبر2019کو ہوا تھا جس میں شہر بھر سے 48ٹیموں نے شرکت کی۔ ٹورنامنٹ کی جیتنے والی اور رنر اپ ٹیموں کو100,000/-روپے کے انعام دئیے گئے ۔اس اقدا م کا مقصد پاکستان کے نوجوانوں کو صحت مند کھیلوں کی سرگرمیوں میں مصروف کرنا اور ان کی صلاحیتوں کے مظاہرے کیلئے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا تھا۔

حامد اسماعیل فائونڈیشن ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے جس کے بانی جناب حامد اسماعیل ہیں۔ اس فائونڈیشن کا مقصد معیاری تعلیم، ماحول کو بہترسے بہتر بنانے، صحت مند تفریح کے مواقع فراہم کرنے اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے کام کرنا ہے۔: HIF ایسی سرگرمیوں کے اہتمام اور ایسے منصوبوں پر عمل درآمد کرنے میں مصروف ِ عمل ہے۔

About admin

Avatar

Check Also

کرکٹ ورلڈ کپ2019 پر ایک نظر

انگلینڈ نے ورلڈ کپ کے فائنل میں ایک دلچسپ مقابلے کے بعد اعصاب شکن میچ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے