Home / کاروبار / لپٹن نے نئے TVC کے ساتھ اپنی نئی مہم”جاگیں ان کیلئے جو واقعی اہم ہیں”کا آغاز کردیا۔

لپٹن نے نئے TVC کے ساتھ اپنی نئی مہم”جاگیں ان کیلئے جو واقعی اہم ہیں”کا آغاز کردیا۔

یونی لیور نے حال ہی میں نئے TVCکے ساتھ اپنے دنیا کے نمبر ون چائے کے برانڈز لپٹن کی مہم کا آغاز کیاہے۔ یہ ہمیں اپنے پیاروں کے ساتھ خوشگوار تعلق کے احساس کواجاگر کرتا ہے۔

اس مہم کا پس منظرایک ایسی چیز ہے جس سے ہم سب واقفیت رکھتے ہیں۔ اس مصروف ترین زندگی میں ہم اپنے کاموں میں اس قدر کھوجاتے ہیں کہ ان سے رابطے کا وقت بھی نہیں ملتا جو ہماری زندگی میں سب سے اہم ہیں۔

لپٹن کے نئے TVCکے ذریعہ یہی پیغام دیاگیا ہے۔ ایک باپ رات کوسونے سے پہلے اپنی بیٹی کے ساتھ کھیلنے کے معمول کو بھول کرغیر شعوری طور پر اپنے دفتری کاموں میں مصروف ہوجاتا ہے۔ایسے میں لپٹن چائے کا پہلا گھونٹ ہی اس کوبھول کااحساس دلاتا ہے اوروہ کام چھوڑ کر اپنی بیٹی کے ساتھ کھیلنے لگتاہے۔یہ سیدھا سا پیغام ہے ،”جاگیں ان کیلئے جو واقعی اہم ہیں

اس TVC مہم کا آغاز پورے ملک میں کیا گیا ہے اور اس نے آج کی تیز رفتار زندگی میں انسانی رشتوںکے نظرانداز ہونے کی گفتگو کوعام موضوع بنادیا ہے۔

لپٹن کے بارے میں

پاکستان میں لپٹن سب سے پہلے 1948میں پیش کی گئی اور آج ایک سال میںاس کے 10بلین سے زیادہ کپ پئیے جاتے ہیں اور لپٹن کا نام ہر گھر کیلئے معروف نام ہے۔

لپٹن کو یقین ہے کہ مصروفیت میں الجھی زندگی میں سے اپنے پیاروں کیلئے وقت نکالنا بھی نہایت ضروری ہے تاکہ ہمارے اور ہمارے پیاروں کے دل میں خوشی کا احساس جاگتا رہے۔

.

About admin

Avatar

Check Also

فیڈرل سیکرٹری (آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام) نے پاکستان کو ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنے پرIgniteکے کردار کو سراہاےہئ

Igniteکی جانِب سے ایک میڈیا بریفنگ کا انعقاد کیا گیا تاکہ اس کے فلیگ شپ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے