بگ بیڈ وولف بک سیل کی جانب سے دنیا کی سب سے بڑی کتابوں کی نمائش لاہور کے بعد رواں ماہ اب کراچی میں منعقد ہورہی ہے جب کہ کتابوں کے شوقین افراد 10 لاکھ سے زائد کتابوں کی قیمت پر 50 فیصد سے 90 فیصد تک دی جانے والی رعایت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
کراچی میں منعقدہونے والے کتابوں کے سب سے بڑے میلے کا آغاز 26 جولائی کو صبح 9 بجے ہوگا اور اس کا اختتام 5 اگست کو رات 12 بجے ہوگا، یہ نمائش مسلسل 11 روز تک 24 گھنٹے کراچی ایکسپو سینٹر کے ہال 5 میں عوام کے لیے کھلی رہے گی۔…