Home / پاکستان / اداکارہ ذہین طاہرہ 79 برس کی عمر میں چل بسیں

اداکارہ ذہین طاہرہ 79 برس کی عمر میں چل بسیں

پاکستانی ٹیلی ویژن کی نامور اداکارہ ذہین طاہرہ 79 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کرگئیں۔

اداکارہ طویل عرصے سے مختلف بیماریوں کا شکار تھیں، جبکہ گزشتہ ماہ دل کا دورہ پڑنے کے باعث انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق ذہین طاہرہ کا انتقال صبح چار بجے کراچی کے نجی ہسپتال میں ہوا۔

یاد رہے کہ ٹی وی کی سینئر اداکارہ ذہین طاہرہ پیشے سے پروڈیوسر اور ہدایت کار بھی تھیں۔

60 کی دہائی میں اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی ذہین طاہرہ نے خالہ خیرن، چاندنی راتیں، شمع، زینت، عروسہ، عجائب خانہ، سمیت لاتعداد ڈراموں میں کام کیا۔

2013 میں اداکارہ کو پاکستانی ٹیلی ویژن انڈسٹری میں اپنی خدمات کے لیے تمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا تھا۔

About ویب ڈیسک

Avatar

Check Also

کراچی میں دنیا کے سب سے بڑے کتب میلے کے انعقاد کا اعلان

بگ بیڈ وولف بک سیل کی جانب سے دنیا کی سب سے بڑی کتابوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے