Home / Featured / اوگرا نے سی این جی مہنگی ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ، اطلاق یکم جولائی سے

اوگرا نے سی این جی مہنگی ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ، اطلاق یکم جولائی سے

: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے سی این جی مہنگی ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جس کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق سی این جی سیکٹر کے لیے گیس کی قیمت 980 روپے سے بڑھ کر 1283 روپے فی ایم ایم نے مقرر کردی گئی ھے۔

گیس کی قیمتیں بڑھنے سے 19 روپے فی کلو گرام اضافہ ہوگا اور سیلز ٹیکس فارمولے شامل کرکے سی این جی کی قیمتوں پر مجموعی اضافہ 22 روپے فی کلو گرام کیا گیا ھے ۔

ریجن ون کے سی این جی صارفین کو گیس سپلائی پر 69 روپے 57 پیسے فی کلو ٹیکس دینا ہوگا، ریجن ٹو کے صارفین پر سی این جی سپلائی 74 روپے 4 پیسے کلو ٹیکس عائد کیا گیا ھے ۔

ریجن ون میں پختونخوا، بلوچستان، راولپنڈی، اسلام آباد، گوجر خان شامل ہیں، ریجن ٹو میں سندھ اور پوٹھوہار کے علاوہ پنجاب بھر کے دیگر علاقے شامل ہیں۔

ایف بی آر ٹیکسوں میں اضافے سے سی این جی کی قیمتوں میں 21 سے 22 روپے اضافہ ہوگا، سندھ میں سی این جی کی قیمت 125 روپے فی کلو ہوجائے گی۔

کے پی میں سی این جی کی قیمت 137 سے 140 روپے کے درمیان ہوگی جبکہ ٹیکس بڑھنے سے پنجاب میں سی این جی کی قیمت پر فرق نہیں پڑے گا۔

سی این جی سیکٹر پر سیلز ٹیکس کے اضافے کو عوامی حلقوں میں پسند نہیں کیا گیا اور اس پر مختلف حلقوں کی طرف سے صداۓ احتجاج بھی بلند کی گئی ھے . سی این جی ایسوسی ایشن کے صدر ریاض پراچہ نے بھی احتجاج کیا ھے اور مطالبہ کیا ھے که ٹیکسوں میں اضافے کو فی الفور واپس لیا جائے۔

About ویب ڈیسک

Avatar

Check Also

کرکٹ ورلڈ کپ2019 پر ایک نظر

انگلینڈ نے ورلڈ کپ کے فائنل میں ایک دلچسپ مقابلے کے بعد اعصاب شکن میچ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے