Home / Featured / ایپل کمپنی کے ملازم کی مستقبل میں بننے والی کمپنی کی ایک ممکنہ خریدار خود ایپل کمپنی

ایپل کمپنی کے ملازم کی مستقبل میں بننے والی کمپنی کی ایک ممکنہ خریدار خود ایپل کمپنی

اسمارٹ موبائل اور کمپیوٹر آلات بنانے والی دنیا کی بڑی کمپنیوں میں شمار ہونے والی امریکی کمپنی ’ایپل‘ میں کم سے کم 27 سال تک ملازمت کرنے والے ڈزانئر سر جوناتھن پال جنہیں جونی ایو کے نام سے جانا جاتا ہے نے کمپنی سے علحیدگی کا ارادہ ظاہر کردیا ھے جس کی تصدیق کرتے ھو ۓ ’ایپل‘ کے سربراہ ٹم کک نے جونی ایو کے ساتھ کام کرنے کے عزم کا اظہار بھی کردیا ھے

’ایپل‘ نے اپنے ایک بیان میں ڈزائنر جونی ایو کی علحیدگی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ رواں برس کے آخر تک کمپنی سے الگ ہوجائیں گے۔ جونی ایو کی ایپل سے علیحدگی کو امریکی کمپنی کے زوال کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ جونی ایو نے اگرچہ تاحال مکمل طور پر ایپل سے علیحدگی اختیار نہیں کی اور نہ ہی ابھی اپنی نئی ڈزائن کمپنی کا آغاز کیا ہے، تاہم پہلے ہی ایپل ان کی خریدار بن گئی ہے۔

ایپل نے اپنے بیان میں اس بات کی تصدیق کی کہ جونی ایو اگرچہ کمپنی سے الگ ہو رہے ہیں، تاہم ایپل ان کی نئی کمپنی کی سب سے پہلی اور بڑی خریدار بنے گی۔

ایپل کے سربراہ ٹم کک نے جونی ایو کی خدمات کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کی کمپنی ڈزائنر کی نئی کمپنی کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔

جونی ایو نے بھی ایپل کا شکریہ ادا کیا، ساتھ ہی اپنی ٹیم کا بھی شکریہ ادا کیا اور اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ وہ کمپنی سے الگ ہوجانے کے باوجود ایپل کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

جونی ایو ایپل کے دکھ سکھ کا ساتھی ھے . اس نے 1992 میں اس وقت ایپل میں ہیڈ ڈیزائنر کے طور پر شرکت کی تھی جب کمپنی مالی خسارے کا شکار تھی اور کمپنی نے کئی ملازمین کو فارغ کردیا تھا۔

جونی ایو کی جانب سے 1998 میں ایپل کے پہلے آئی میک کا اچھوتا ڈیزائن تیار کرنے اور اسے فروخت کرنے کے لیے پیش کیے جانے کے بعد کمپنی کی کمائی میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔انہوں نے نہ صرف ایپل کا آئی میک بلکہ آئی پوڈ، آئی فون، آئی پیڈ، ایپل پارک اور ٹی وی اور واچ سمیت ایپل کی تمام ھی مشہور مصنوعات کے ڈیزائن تیار کیے یا ان کی نگرانی میں کام کرنے والی ٹیم نے ان کے ڈیزائن تیار کیے۔

جونی ایو نے تن تنہا آئی میک، آئی پوڈ، آئی فون اور آئی پیڈ کے ڈیزائن تیار کیے اور ان ہی کے اچھوتے ڈیزائن کی وجہ سے ایپل کی کمائی میں کئی گنا اضافہ ہوا اور کمپنی دنیا کی بڑی کمپنیوں میں سے ایک بن گئی۔

فی الوقت عالمی سطح پر تین اداروں کے ڈنکے بج رھے ہیں یعنی امریکی کمپنی ایپل ، کورین کمپنی سام سنگ اور چینی کمپنی ہواوے، تاہم امریکی پابندیوں کی وجہ سے گزشتہ کچھ عرصے سے ہواوے کو بین الاقوامی سطح پرکافی مشکلات کا سامنا ھے جو تاحال جاری ھے

About ویب ڈیسک

Avatar

Check Also

کرکٹ ورلڈ کپ2019 پر ایک نظر

انگلینڈ نے ورلڈ کپ کے فائنل میں ایک دلچسپ مقابلے کے بعد اعصاب شکن میچ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے