Home / دنیا / پاکستان سے بچنے کیلئے مودی کا فضائی سفر طویل

پاکستان سے بچنے کیلئے مودی کا فضائی سفر طویل

شکیک جانے کیلئے تین گنا زیادہ فاصلہ طے کر کے بحیرہ عرب سے طیارے کو گزارا گیا
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سے بچنے کیلئے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپنا فضائی سفر طویل کر دیا۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستان کی طرف سے اجازت ملنے کے باوجود بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کرغزستان جانے کیلئے تین گنا زیادہ فاصلہ طے کیا۔

دہلی سے جانے والا طیارہ پاکستانی نارتھ ریجن سے گزر کر افغانستان کے راستے بشکیک جا سکتا تھا۔ پاکستانی فضائی حدود استعمال نہ کر کے بحیرہ عرب سے طیارے کو گزارا گیا۔ جس سے سفر کا دورانیہ غیر ضروری طور پر بڑھ گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی فضائی حدود سے گزرنے پر بھارتی فضائی کمپنیوں کیلئے پابندی ہے تاہم بھارتی وزیراعظم کے دورہ کر غزستان کیلئے خصوصی طور پر پاکستانی فضائی حدود سے گزرنے کیلئے اجازت مانگی گئی تھی جس کی منظوری پاکستان کی جانب سے دے دی گئی تھی،

ایسا بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ جذبہ خیر سگالی کیلئے کیا گیا تھا تاہم گزشتہ روز بھارتی وزیراعظم کا طیارہ کرغزستان کیلئے پاکستانی فضائی حدود کے بجائے بحیرہ عرب اور افغانستانی حدود کے باہر سے کرغزستان کے شہر بشکیک میں مناس انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچا۔ جہاں شنگھائی تعاون کی تنظیم ایس سی او کے اجلاس میں شرکت کرنا تھی۔(بشکریہ اُمت)

About ویب ڈیسک

Avatar

Check Also

اور اب عدنان سمیع کا ٹویٹر اکاؤنٹ ہیک اور ہیکر کی بھارتیوں کو وارننگ !

پاکستانی نژاد بھارتی گلوکار و موسیقار اور عالمی شہرت یافتہ کیبورڈ پلیئر عدنان سمیع خان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے