Home / کھیل / پاک بھارت میچ بھی بارش کی نذر ہونے کا خطرہ

پاک بھارت میچ بھی بارش کی نذر ہونے کا خطرہ

برطانوی محکمہ موسمیات نے دنیا بھر سے مانچسٹر آنے والے پرجوش شائقین کی امیدوں پر بجلیاں گرا دیں، سب موسم کی مداخلت نہ ہونے کیلئے دعائیں کرنے لگے، ٹکنوں کی 4گنا مہنگے داموں فروخت، بقا کی جنگ لڑنے والے گرین شرٹس ٹاﺅنٹن سے مانچسٹر پہنچ گئے، آج خامیوں پر قابو پانے کیلئے مزید پریکٹس کریں گے۔

پاک بھارت میچ بھی بارش کی نذر ہونے کا خطرہ پیدا ہوگیا، برطانوی محکمہ موسمیات نے دنیا بھر سے مانچسٹر آنے والے پرجوش شائقین کی امیدوں پر بجلیاں گرا دیں، سب موسم کی مداخلت نہ ہونے کیلئے دعائیں کرنے لگے، مقابلے کی ٹکٹ 4 گنا زیادہ قیمت پر فروخت ہو رہے ہیں، ورلڈکپ میں بقا کی جنگ لڑنے والے گرین شرٹس کو تینوں شعبوں میں اپنی خامیوں پر قابو پانا ہوگا، پاکستانی ٹیم گزشتہ روز ٹاﺅنٹن سے مانچسٹر پہنچ گئی، قومی کرکٹر ز جمعے کی صبح 10 سے دوپہر ایک بجے تک پریکٹس سیشن میں شریک ہوں گے، کینگروز کی لیگ اسپن اور گگلی بولنگ پر کمزوریوں کے باوجود ڈراپ کیے جانے والے شاداب خان کی پلئینگ الیون میں واپسی متوقع ہے، شاہین آفریدی کو جگہ خالی کرنا پڑ سکتی ہے۔ (بشکریہ ایکسپریس نیوز)

About ویب ڈیسک

Avatar

Check Also

کرکٹ ورلڈ کپ2019 پر ایک نظر

انگلینڈ نے ورلڈ کپ کے فائنل میں ایک دلچسپ مقابلے کے بعد اعصاب شکن میچ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے