Home / پاکستان / اور اب عدنان سمیع کا ٹویٹر اکاؤنٹ ہیک اور ہیکر کی بھارتیوں کو وارننگ !

اور اب عدنان سمیع کا ٹویٹر اکاؤنٹ ہیک اور ہیکر کی بھارتیوں کو وارننگ !

پاکستانی نژاد بھارتی گلوکار و موسیقار اور عالمی شہرت یافتہ کیبورڈ پلیئر عدنان سمیع خان کا ٹویٹر اکاونٹ ہیک کرلیا گیا اور ان کی پروفائل پر پاکستانی وزیر ا عظم عمران خان کی تصویر لگادی گئی

تفصیلات کے مطابق ترک ہیکر نے امیتابھ بچن کے بعد اب بھارتی گلوکار عدنان سمیع خان کا بھی ٹویٹر اکاؤنٹ ہیک کرتے ھوئے لکھا ھے که جس نے ہمارے برادر ملک پاکستان سے غداری کی ان کی پروفائل پر عمران خان کی تصویر نظر آئے گی۔

ترک ہیکر، ائیلدیز ٹم ، نے پروفائل پر وزیراعظم پاکستان عمران خان کی تصویر چسپاں کی اور تصویر کے نیچے نام کے ساتھ ترکی زبان میں پاکستان سے محبت کا اظہار بھی کیا اور پاکستان اور ترکی کا جھنڈا بھی لگایا۔

ہیکرز نے اپنی ایک ٹویٹ میں ایک تصویر بھی پوسٹ کی اور ساتھ ہی انہوں نے عدنان سمیع کی جانب اشارہ کرتے ہوتے ہوئے یہ بھی کہا کہ جس نے ہمارے برادر ملک پاکستان سے غداری کی ہے جان لے کہ وہ اب پاکستانی وزیر اعظم اور پاکستانی جھنڈے کو اپنے پروفائل تصاویر کے طور پر دیکھے گا۔

ہیکرز نے یہ بھی کہا کہ یاد رکھو کہ سچائی ایک نظر نہ آنے والی فوج ہوتی ہے. کچھ صارفین کی جانب سے اسکی حمایت بھی کی گئی اور ان ہیکرز کی مدد کرنے کی بھی پیش کش کی گئی ھے ۔

.ہیکرز کی جانب سے کہا گیا ھے که ہم نرمی سے تو بولتے ہیں لیکن ساتھ میں ایک چھڑی بھی رکھتے ہیں اور وہیں آپ کو آگاہ کر رہے ہیں که ھم ایک بڑے سائبر حملے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں

اس قبل گزشتہ روز ان ترک ہیکرز نے چوہتر سالہ معروف بولی ووڈ اداکار امیتا بھ بچن کا ٹویٹر اکاؤنٹ بھی ہیک کرچکے ہیں جسے کچھ ہی گھنٹوں میں بحال کرلیا گیا تھا

About ویب ڈیسک

Avatar

Check Also

کراچی میں دنیا کے سب سے بڑے کتب میلے کے انعقاد کا اعلان

بگ بیڈ وولف بک سیل کی جانب سے دنیا کی سب سے بڑی کتابوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے