Home / پاکستان / امیتابھ بچن کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو ترکی سے تعلق رکھنے والے ہیکر نے ہیک کرکے عمران خان کی تصویر لگادی

امیتابھ بچن کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو ترکی سے تعلق رکھنے والے ہیکر نے ہیک کرکے عمران خان کی تصویر لگادی

بھارتی ویب سائٹ انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق عالمی شہرت یافتہ بھارتی اداکار امیتابھ بچن کے اکاؤنٹ کو ترکی سے تعلق رکھنے والے ہیکر نے ہیک کرکے موجودہ پاکستانی وزیراعظم اور عظیم کرکٹر عمران خان کی تصویر آویزاں کردی تھی ۔ تاھم اب ایسی تمام تصاویر اور ٹویٹس سے بگ بی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ہٹا دیا گیا ھے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر امیتابھ بچن کے مداحوں کی تعداد 3 کروڑ 74 لاکھ سے زائد ہے، جبکہ وہ ایک ہزار 853 افراد کو فالو کر رہے ہیں۔

 

مبینہ طور پر ترکی سے تعلق رکھنے والے ہیکر نے پاکستان سے اظہار محبت کرتے ھوئے امیتابھ بچن کے اکاؤنٹ کے تعارف میں انہیں ‘پاکستان سے محبت کرنے والا اداکار۔’ لکھا تھا جبکه ایک اور ٹویٹ میں بھارتی ریاستوں میں رمضان میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کا حوالہ بھی دیا گیا اور بھارت کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دونوں ممالک سے تعلق رکھنے والوں نے اسے مضحکہ خیز قرار دیا ھے اور مختلف ہیٹس ٹیگ کے ساتھ ٹویٹس کا سلسلہ جاری ھے

About ویب ڈیسک

Avatar

Check Also

کراچی میں دنیا کے سب سے بڑے کتب میلے کے انعقاد کا اعلان

بگ بیڈ وولف بک سیل کی جانب سے دنیا کی سب سے بڑی کتابوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے