Home / پاکستان / ایف بی آر ٹیکس چوروں کیخلاف ایکشن کیلئے تیار، ڈیٹا اکٹھا کرنے کا آغاز

ایف بی آر ٹیکس چوروں کیخلاف ایکشن کیلئے تیار، ڈیٹا اکٹھا کرنے کا آغاز

حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ٹیکس چوروں کے خلاف بھرپور ایکشن کی تیاری کرلی۔ ایف بی آر نے بڑے ٹیکس چوروں کا ڈیٹا اکھٹا کرنا شروع کر دیا۔

دستاویزات کے مطابق اگر اکاؤنٹ میں ایک سال تک 5 لاکھ روپے پڑے رہے،2400 سی سی گاڑی خریدی، 2 کنال کے گھر میں رہ رہے ہیں یا سال میں تین دفعہ بیرون ملک دورے کیے تو بچنا مشکل ہو جائے گا۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 5 لاکھ روپے کے بینک اکاونٹس ہولڈرز کی تفصیلات طلب کی جائیں، 5 لاکھ اکاؤنٹ میں ہونے کے باجود اگر ٹیکس گوشوارہ جمع نہیں تو ایکشن ہوگا۔

ایف بی آر نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں سے بھی انڈسٹریل اور کمرشل صارفین کا ڈیٹا طلب کرلیا گیا ہے جبکہ نادرا اور ایف آئی اے بیرون ملک سفر کرنے والے افراد کا ڈیٹا فراہم کریں گے۔

About ویب ڈیسک

Avatar

Check Also

کراچی میں دنیا کے سب سے بڑے کتب میلے کے انعقاد کا اعلان

بگ بیڈ وولف بک سیل کی جانب سے دنیا کی سب سے بڑی کتابوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے