Home / ٹیکنالوجی / سام سنگ کی جانب سے 6 جی ٹیکنالوجی پر کام کا آغاز

سام سنگ کی جانب سے 6 جی ٹیکنالوجی پر کام کا آغاز

دی کوریا ہیرالڈ کی ایک رپورٹ کے مطابق سام سنگ نے ایک نیا تحقیقی مرکز قائم کیا ہے جو 6 جی کے مختلف امور پر کام کرے گا۔ مرکز کو ایڈوانسڈ کمیونیکشن ریسرچ سینٹر کا نام دیا گیا ہے اور کمپنی کے ذرائع نے بتایا کہ مرکز کی ٹیم 6 جی نیٹ ورک پر تحقیق کرے گی۔

یہ بات دلچسپی سے خالی نہیں ہے کہ فائیو جی ابھی تک صحیح معنوں میں کمرشل بنیادوں پر متعارف نہیں ہوسکی بلکہ مخصوص مقامات پر ہی دستیاب ہے اور وہ بھی ہر ایک استعمال نہیں کرسکتا (ڈیوائسز کی کمی کی وجہ سے)، تو اس صورتحال میں 6 جی کس حد تک فائیو جی سے بہتر ہوگی؟

سام سنگ ریسرچ ویب سائٹ پر بھی کمپنی نے 6 جی کے بارے میں کچھ زیادہ نہیں بتایا مگر یہ ضرور لکھایورپ، چین اور امریکا میں پہلے ہی فائیو جی کے بعد 6 جی پر تحقیق کی ضرورت پر کھلی بحث ہورہی ہے اور دنیا بھر میں اس حوالے سے ابتدائی تحقیقی پراجیکٹس پر کام شروع ہوچکا ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ سکس جی سے ہٹ کر سام سنگ کا یہ تحقیقی مرکز آرٹی فیشل انٹیلی جنس (مصنوعی ذہانت) اور روبوٹک ٹیکنالوجی پر بھی کام کرے گا۔

About ویب ڈیسک

Avatar

Check Also

ایپل کمپنی کے ملازم کی مستقبل میں بننے والی کمپنی کی ایک ممکنہ خریدار خود ایپل کمپنی

اسمارٹ موبائل اور کمپیوٹر آلات بنانے والی دنیا کی بڑی کمپنیوں میں شمار ہونے والی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے