Home / ٹیکنالوجی / ہواوے کا روس کے ساتھ فائیو جی ٹیکنالوجی کا معاہدہ

ہواوے کا روس کے ساتھ فائیو جی ٹیکنالوجی کا معاہدہ

ٹیلی کمیونیکیشن کی سب سے بڑی چینی ہواوے نے روس کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے جس کے تحت اب فائیو جی ٹیکنالوجی روس میں بنائی جائے گی۔ یہ معاہدہ ایک ایسے وقت پر ہوا ہے جب پچھلے ہی ماہ امریکہ اور دوسرے مغربی ممالک کی طرف سے ہواوے پر قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہونے کے الزام کے تحت پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ہواوے اورسب سے بڑی  روسی ٹیلی کام کمپنی ایم ٹی ایس کے درمیان ہونے والے اس معاہدے کے تحت دونوں کمپنیاں ’روس میں 5 G (فائیو جی) پر مل کر کام کریں گی اور سنہ 2019 اور 2020 کے دوران اس ٹیکنالوجی کو تجرباتی بنیادوں پر لانچ کر دیا جائے گا۔‘ اس معاہدے پر بدھ کے روز دستخط کئے گئے. چینی اسٹیٹ میڈیا کے مطابق یه ٹیلی کام انڈسٹری کیلئے ایک نیا دور ھوگا

صوبہ شین زین میں قائم اس چینی کمپنی نے خود کو چین اور امریکہ کے درمیان بڑھتی جنگ میں سب سے پیش پیش رکھا ھوا ھے. امریکی الزامات پر چینی کمپنی کے اعلی ترین افسران میں سے ایک کو کینیڈا میں زیر حراست رکھا گیا تھا ، امریکی مارکیٹ سے اسکی مصنوعات کو مقفل کردیا گیا تھا ، اور امریکہ نے اپنے اتحادیوں کو زیر دباؤ رکھ کر کمپنی کے خلاف اقدامات کی ہدایات دے رکھی ہیں

[به شکریہ : سی این این ، بی بی سی]

About ویب ڈیسک

Avatar

Check Also

ایپل کمپنی کے ملازم کی مستقبل میں بننے والی کمپنی کی ایک ممکنہ خریدار خود ایپل کمپنی

اسمارٹ موبائل اور کمپیوٹر آلات بنانے والی دنیا کی بڑی کمپنیوں میں شمار ہونے والی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے