سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، عراق میں شوال کا چاند نظر آگیا لہٰذا ان ممالک میں عیدالفطر 4 جون بروز منگل منائی جائے گی اور مسجد قاسم علی خان، پشاور میں مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی سربراہی میں کمیٹی کو چاند کی 110 سے زائد شہادتیں موصول ہوئیں لہٰذا انکے اعلان عید کے بعد خیبر پختونخوا حکومت نے بھی 4 جون بروز منگل کو سرکاری طور پر عید منانے کا اعلان کردیا ھے ۔ یاد رھے که مفتی پوپلزئی نے رمضان المبارک کا چاند نظر آجانے کا فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے فیصلے سے ایک دن قبل ھی کیا تھا

وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسف زئی نے ایک بیان میں کہا ھے کہ منگل کو سرکاری سطح پر عیدالفطر منانے کا فیصلہ وزیر اعلیٰ محمود خان نے خود کیا ہے، وہ اور گورنر شاہ فرمان بھی 4 جون کو عید منائیں گے اور گورنر ہاؤس میں عید کی نماز ادا کریں گے۔ صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسف زئی کا کہنا تھا کہ فاٹا کا خیبر پختونخوا میں انضمام ہو چکا ہے لہٰذا وہاں بھی 4 جون کو عید منائی جائے گی۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس مرکزی چیئرمین رویت ہلال کمیٹی پاکستان، مفتی منیب الرحمٰن کی سربراہی میں 4 جون بروز منگل منعقد ھوگا جس میں شوال المکرم کا چاند نظر آنے یا نظر نا آنے کا اعلان کیا جائے گا . محکمہ موسمیات اور فلکیات کے ماہرین نے پاکستان بھر میں 4 جون بروز منگل چاند نظر آجانے کے کوئی امکان کی پہلے ہی پیش گوئی کر رکھی ھے . انڈونیشیا اور ملائیشیا میں بھی عیدالفطر بدھ کو منائی جائے گی