Home / پاکستان / سال کا کوئی مہینہ هو اس دیس میں روزہ ١٢ گھنٹے ہی کا هوتا ھے !

سال کا کوئی مہینہ هو اس دیس میں روزہ ١٢ گھنٹے ہی کا هوتا ھے !

دنیا بھر میں رمضان المبارک کےدوران سحر و افطار کے اوقات کا براہ راست تعلق موسم اور اس ماہ سورج کے طلوع و غروب  کے اوقات پر ھوتا ھے . ایشیائی ممالک میںروزے گرمیوں میں طویل اور سردیوں میںمختصر ھوتے ہیں . لیکن ھماری زمین پر ایک ملک ایسا بھی ھے جہاں سال کے کوئی موسم ھوں ، عیسوی کیلنڈر کا کوئی بھی مہینہ ھو رمضان کے روزے کی لمبائی بارہ گھنٹے سے زیادہ نہیں    ھوسکتی

اس ملک کا نام ھے یوگنڈا جوبراعظم افریقہ میں واقع ھے جہاں سحروافطار کے اوقات کبھی تبدیل نہیں ہوتے۔خط استواء یعنی ایکویٹر پر واقع ہونے کی وجہ سے یوگنڈا میں‌ دن اور رات کے اوقات میں کوئی تبدیلی نہیں‌ آتی۔ خط استواء کرہ ارض پر وہ فرضی لکیر ھے جو قطبین یعنی قطب شمالی اور جنوبی سے یکساں فاصلے پر ھے اور ھماری زمین کو دو نصف دائروں میں تقسیم کرتی ھے اور صفر درجے طول بلد کے متوازی تشکیل کرتی ھے

اگر ھم  قطب شمالی یعنی نارتھ پول کی طرف بڑھتے جائیں تو دن بڑے اور راتیں چھوٹی ہوتی چلی جاتی ہیں جبکہ قطب جنوبی یعنی ساؤتھ پول کی جانب سفر کرنا شروع کریں تو دن چھوٹے  اور راتیں لمبی ہوجاتی ہیں ، اسطرح سے چاروں موسم کے لحاظ سے تبدیلیاں واقع ہوتی رہتی ہیں۔

چونکه موسم یوگنڈا کے اوقات کار پر کوئی اثر مرتب نہیں کرتا اسلئے وہاں روزے کے اوقات میں بھی کوئی فرق نہیں آتا اور وہ سال کے بارہ مہینوں کے دوران یکساں رہتا ھے چنانچہ یہاں بسنے والے مسلمان ہر سال بارہ گھنٹے کا روزہ رکھتے ہیں جو ملکی آبادی کا ٣٠ فی ہیں

یوگنڈا مشرقی افریقہ کا اہم ملک ھے جسکی کل آبادی ساڑھے چار کروڑ سے زائد ھے . اسکا دارلحکومت کمپالا ھے اور اسکی کوئی بندرگاہ نہیں ھے . یوگنڈا کی سرحدیں کینیا ، سوڈان ،روانڈا ،کانگو اور تنزانیہ سے ملتی ہیں .  یوگنڈا نے ١٩٦٢ میں برطانیہ کے تسلط سے آزادی حاصل کی

About ویب ڈیسک

Avatar

Check Also

کراچی میں دنیا کے سب سے بڑے کتب میلے کے انعقاد کا اعلان

بگ بیڈ وولف بک سیل کی جانب سے دنیا کی سب سے بڑی کتابوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے