Home / دنیا / نئی بھارتی کابینہ کا اعلان. ششما کی جگه شنکر وزیر خارجہ مقرر

نئی بھارتی کابینہ کا اعلان. ششما کی جگه شنکر وزیر خارجہ مقرر

بھارت میں لوک سبھا یعنی قومی اسمبلی کے انتخابات میں کامیابی کے بعد نئی کابینہ بڑی تبدیلیوں کے ساتھ  تشکیل دے دی گئی ھے ۔ نریندر مودی کل دوسری مدت کیلئے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھاچکے ہیں .

این ڈی ٹی وی میں شائع رپورٹ کے مطابق بی جے پی کے رہنما راج ناتھ سنگھ کو وزیر دفاع مقرر کیا گیا ہے جبکہ نومنتخب بھارتی وزیراعظم نے قریبی ساتھی امیت شاہ کو وزارت داخلہ کا قلمدان سونپ دیا۔ بھارتی تاریخ میں وزارت خزانہ کا قلمدان پہلی مرتبہ خاتون سیاستدان نرملا سیتا رمن کو سونپا گیا جبکہ گزشتہ دور حکومت میں نرملا سیتا رمن کے پاس وزارت دفاع کا قلمدان تھا۔

بی جے پی کی قیادت نے سابق سفارتکار ایس جے شنکر کو وزیر خارجہ کا قلمدان تفویض کیا ہے اور وزارت روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کا قلمدان کا قرعہ نتن گڈکاری کے نام نکلا۔ کانگریس کے سربراہ راہول گاندھی کے مقابلے میں ناقابل یقین کامیابی حاصل کرنے والی سمرتی ایرانی [اسٹار پلس کے  مشہور ڈرامےساس بھی کبھی بہو تھیکیتلسی ویرانی‘  کو وزیر وومن اینڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ بنایا گیا ہے۔

روی شنکر پرداس کو وزارت قانون، وزارت اطلاعات اور وزارت الیکڑونکس اینڈ انفارمیشن کے قلمدان سونپے گئے جبکه بی جے پی کے مسلمان رہنما مختار عباس نقوی کو وزیر اقلیتی امور مقرر کیا گیا۔

الیکشن میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے لوک سبھا کی 542 نشستوں میں سے 303 پر کامیابی حاصل کی تھی اور یہ اس کی گزشتہ انتخابات سے بھی بڑی کامیابی تھی۔حیرت کی بات ہے کہ بی جے پی کا ایک بھی مسلم امیدوار کامیاب نہیں ہوسکا تاہم مجموعی طور پر 22 مسلمان امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔

گزشتہ دنوں آبزرور ریسرچ فاؤنڈیشن کے رکن نرنجن ساہو نے بتایا تھا کہ ’ پلوٹوکریسی ( دولت کی طاقت ) کا رجحان ہے‘۔

بھارت کی امیر ترین سیاسی جماعتیں جنہوں نے صرف کروڑ پتیوں کو ٹکٹ جاری کیں یہاں فی صد کے لحاظ سے ظاہر کی گئی ہیں

نئی دہلی میں قائم سینٹر فار میڈیا اسٹڈیز کے ایک اندازے کے مطابق 2014 کے انتخابات میں 5 ارب ڈالر خرچ کیے گئے تھے جس کی وجہ سے مودی کی بی جے پی اقتدار میں آئی تھی جبکہ 2009 کے انتخابات میں 2 ارب ڈالر خرچ کیے گئے تھے۔

 

About ویب ڈیسک

Avatar

Check Also

پاکستان سے بچنے کیلئے مودی کا فضائی سفر طویل

شکیک جانے کیلئے تین گنا زیادہ فاصلہ طے کر کے بحیرہ عرب سے طیارے کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے