Home / دنیا / نریندرمودی نے دوسری مدّت کیلئے وزیرِاعظم کا حلف اُٹھا لیا

نریندرمودی نے دوسری مدّت کیلئے وزیرِاعظم کا حلف اُٹھا لیا

بھارتیہ جنتا پارٹی [بی جے پی] کی قیادت میں بننے والے اتحاد این ڈی اے نے لوک سبھا میں 353 نشستوں کی تاریخی فتح کے بعد، آج لگاتار دوسری مدّت کیلئے نریندر مودی کوایک بار پھر بھارتی وزیرِاعظم کی کرسی پر براجمان کرادیا .

صدر بھارت رام ناتھ گووند نے مودی سے ایک پُروقار مگر سادہ تقریب میں حلف لیا. راجناتھ سنگھ ،امیت شاہ ،نیتن گادکری،نرملہ سیتارامن نے بھی اپنے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا .

تاھم سبکدوش ھونے والی وزیرِ خارجہ ششما سوراج نئی کابینہ کا حصہ نہیں ھوںگی ، وہ مہمانوں کی نشست پر بیٹھے تقریب کا حصّہ رہیں .

اس سے قبل ، بہار کے وزیرِاعلی، نتیش کمار نے بھی بتایا که اُن کی پارٹی جے ڈی [یو] نئی کابینہ کا حصّہ نہیں بنے گی .

About ویب ڈیسک

Avatar

Check Also

پاکستان سے بچنے کیلئے مودی کا فضائی سفر طویل

شکیک جانے کیلئے تین گنا زیادہ فاصلہ طے کر کے بحیرہ عرب سے طیارے کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے