Home / پاکستان / ٹیکنو موبائل اور خبیب فائونڈیشن کے درمیان معاہدہ

ٹیکنو موبائل اور خبیب فائونڈیشن کے درمیان معاہدہ

ٹیکنو بلیو چاک مہم یتیم بچوں کی تعلیم و تربیت میں اہم سنگِ میل ثابت ہو گا، سی ای او ٹیکنو موبائل۔

ٹیکنو موبائل پاکستان میں تیزی سے مقبولیت پانے والا سمارٹ فون برانڈ نے پاکستان کے سوشل سیکٹر میں کردار ادا کرنے کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے، ٹیکنو موبائل اور خبیب فائونڈیشن کے درمیاناس سلسلے میں معاہدہ طے پایا ہے، معاہدہ کی رو سے ٹیکنو موبائل خبیب فائونڈیشن میں زیر تربیت 1000 سے زائد بچوں ، بچیوں کی معیاری تعلیم و تربیت کو یقینی بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے گا۔ معاہدہ کی پروقار تقریب گزشتہ روز خبیب فائونڈیشن ہری پور سینٹر میں منعقد کی گئی۔

ٹیکنو موبائل کے سی ای او کریک ما اور خبیب فائونڈیشن کے چیئرمین ندیم احمد خان نے اس ہونے والے معاہدہ پر دستخط کیے، تقریب میں نامور کاروباری افراد،چیمبر آف کامرس ہری پور ، سرکاری حکام اور دیگر شہریوں نے شرکت کی اور خبیب فائونڈیشن کے بچوں کی جانب سے رنگا رنگ پرفارمنس پیش کی گئیں اور تقریب کی خاص بات خبیب فائونڈیشن کی کی جانب سے تائیکوانڈو کی مہارت دکھانا تھا جس سے تقریب کے تمام شرکاء کافی لطف اندوز ہوئے۔

About ویب ڈیسک

Avatar

Check Also

کراچی میں دنیا کے سب سے بڑے کتب میلے کے انعقاد کا اعلان

بگ بیڈ وولف بک سیل کی جانب سے دنیا کی سب سے بڑی کتابوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے