Home / پاکستان / سینئر صحافی ادریس بختیار کا انتقال

سینئر صحافی ادریس بختیار کا انتقال

سینئر صحافی، معروف کالم نگار، کراچی پریس کلب کے سینئر رکن، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس اور کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے سابق صدر ادریس بختیار کا کراچی میں انتقال ہوگیا ۔
اناللہ و انا الیہ راجعون

مرحوم کی نماز جنازہ جمعرات کو بعد نماز فجر وسیم باغ مسجد گلشن اقبال تیرہ ڈی میں ادا کی جائے گی۔

ادریس بختیار 14 مئی 1945 کو پیدا ہوئے انکی عمر 74 برس تھی ،انہوں نے سوگواران میں بیوہ ، تین بیٹے ، پانچ بیٹیاں چھوڑے ہیں ۔

ادریس صاحب کی طبعیت کچھ عرصے سے ناساز تھی۔ گذشتہ ہفتہ کے یو جے دستور کی دعوت افطار میں شرکت کے بعد گھر جاتے ہوئے انکی طبعیت خراب ہوئی جسکے بعد انہیں قومی ادارہ برائے امراض قلب منتقل کیا گیا۔ جہاں وہ اینجیو پلاسٹی کے بعد مصنوعی تنفس پر تھے۔

ادریس بختیار اپنے منفرد طرز تحریر کی وجہ سے اپنا علیحدہ مقام اور استاد کا درجہ رکھتے تھے ۔

مرحوم بہت اچھے انسان تھے ۔ ہمیشہ لبوں پر مسکراہٹ رہتی تھی اور بڑی خندہ پیشانی سے ملتے تھے ۔ میرے ان سے گزشتہ چالیس سال سے مراسم تھے ۔ مجھے یاد نہیں کہ کبھی انہوں نے کوئی دل آزار بات کہی ہو یا دل دکھایا ہو ۔

About ویب ڈیسک

Avatar

Check Also

کراچی میں دنیا کے سب سے بڑے کتب میلے کے انعقاد کا اعلان

بگ بیڈ وولف بک سیل کی جانب سے دنیا کی سب سے بڑی کتابوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے