Home / پاکستان / وفاقی حکومت نے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا

وفاقی حکومت نے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا

وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق عیدالفطر کی تعطیلات منگل 4 جون سے جمعہ 7 جون تک ہوں گی۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 4 جون کو شوال کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں، لہٰذا ملک بھر میں عیدالفطر 5 جون بروز بدھ کو ہو گی۔

دوسری جانب وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کا کہنا ہے کہ شوال المکرم کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس منگل 4 جون بمطابق 29 رمضان المبارک 1440 ھ کو کراچی میں ہوگا۔

پاکستان میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ میں ہونے والے اجلاس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کریں گے۔

About ویب ڈیسک

Avatar

Check Also

کراچی میں دنیا کے سب سے بڑے کتب میلے کے انعقاد کا اعلان

بگ بیڈ وولف بک سیل کی جانب سے دنیا کی سب سے بڑی کتابوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے