Home / پاکستان / چینی نائب صدر کیلئے پاکستان کا سب سے اعلیٰ سول ایوارڈ

چینی نائب صدر کیلئے پاکستان کا سب سے اعلیٰ سول ایوارڈ

: چینی نائب صدر وانگ کی شن کو پاکستان کا سب سے اعلیٰ سول ایوارڈ نشانِ پاکستان عطا کرنے کی پر وقار تقریب ایوان صدر میں منعقد ھوئی جس میں صدرِ پاکستان، ڈاکٹر عارف علوی  نے چینی نائب صدر کو نشانِ پاکستان کا اعزاز دیا جواِن دنوں تین روزہ دورے پر تشریف لائے ھوئے ہیں۔

ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیرِ منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات خسرو بختیار نے نور خان ایئربیس پر اُن کی آمد پر استقبال کیا۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِخارجہ نے کہا کہ چینی نائب صدر وانگ چی شان کے دورے کے دوران مفاہمت کی 5 یادداشتوں پر دستخط کریں گے اور چند منصوبوں کا افتتاح بھی کریں گے۔

اپنے دورے کے دوران چینی نائب صدر، صدر ڈاکٹرعارف علوی، وزیرِاعظم عمران خان اور پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقاتیں کریں گے۔ وزیرِخارجہ نے کہا کہ چینی صدر لاہور میں تاریخی مقامات کا دورہ بھی کریں گے جہاں وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اُن کا پرتپاک استقبال کریں گے۔

About ویب ڈیسک

Avatar

Check Also

کراچی میں دنیا کے سب سے بڑے کتب میلے کے انعقاد کا اعلان

بگ بیڈ وولف بک سیل کی جانب سے دنیا کی سب سے بڑی کتابوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے