Home / پاکستان / چاند دیکھنے اور اس حوالے سے باقی معلومات کیلئے سرکاری ویب سائٹ کا آغاز

چاند دیکھنے اور اس حوالے سے باقی معلومات کیلئے سرکاری ویب سائٹ کا آغاز

سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مختصر پیغام میں وفاقی وزیربرائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ چاند کی رویت کیلئے پاکستان کی ویب سائٹ (http://www.pakmoonsighting.pk/) لانچ کردی گئی جسکا اسکرین شاٹ پیش ھے.

چاند نظر آنے  کے حوالے سے بنائی گئی ویب سائٹ پر وزارتِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے عیدالفطر کی تاریخ کا اعلان بھی کردیا گیا ہے، ویب سائٹ کے مطابق عیدالفطر 5 جون 2019ء (بروز بدھ) ہوگی۔

20 مئی کو فواد چوہدری نے اعلان کیا تھا کہ وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی نے سائنسی بنیادوں پر چاند دیکھنے کے معاملے کیلئے قمری کیلنڈر تیّار کرلیاہے، یہ قمری کیلنڈر 5 سال کیلئے تیار کیا گیا ہے اور 5 سال بعد اِس کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ‘قمری کیلنڈر سے متعلق اسلامی نظریاتی کونسل سے رائے لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ کیلنڈر جاری کرنے سے قبل علما سے بھی مشاورت کی جائے گی اور اس سلسلے میں مفتی منیب الرحمٰن اور مفتی شہاب الدین پوپلزئی کو دعوت دی جائے گی’۔

چند روز قبل ایک پریس کانفرنس کے دوران فواد چوہدری نے کہا تھا کہ ‘وزارتِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی قمری کیلنڈر 15ویں روزے کو کابینہ کو بھجوائے گی، اب یہ کابینہ پر منحصر ہے کہ وہ چاہے تو منظور کرے یا مسترد کردے۔’

‘ٹوئٹر’ پر اپنے پیغام میں وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا تھا کہ کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے مطابق چاند کی رویت کے معاملے پر وزارتِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی 5 رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے۔

5 مئی 2019ء کو پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت نے آئندہ 10 سال تک اسلامی کلینڈرز کے تعیّن اور چاند کی رویت کے معاملے میں اختلافات کو دور کرنے کیلئے ایک کمیٹی کے قیام کا اعلان کیا تھا جو آئندہ 10 سال کیلئے اسلامی کلینڈر کی تاریخ کا تعیّن کرے گی۔

About ویب ڈیسک

Avatar

Check Also

کراچی میں دنیا کے سب سے بڑے کتب میلے کے انعقاد کا اعلان

بگ بیڈ وولف بک سیل کی جانب سے دنیا کی سب سے بڑی کتابوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے