Home / کاروبار / پاکستان ایڈایشیا ٢٠١٩ کی میزبانی کیلئے گرمجوشی سے تیار

پاکستان ایڈایشیا ٢٠١٩ کی میزبانی کیلئے گرمجوشی سے تیار

اس سال منعقد ھونے والی ‘ایشین ایڈورٹائزنگ کانگریس-ایڈایشیا’ کی میزبانی پاکستان کے ثقافتی مرکز لاھور کے حصے میں آئی ھے جو دسمبر کے پہلے ھفتے میں ٣ تا ٥ دسمبر ، ٢٠١٩ تین روز تک جاری رھے گی . اندازہ ھے که اس بین الاقوامی تقریب میں ساڑھے چار سو سے زیادہ ماہرین کے وفودشریک ھونگے . پاکستان ایڈایشیا ٢٠١٩ کے پرکشش لوگو کی نقاب کشائی سال رواں میں جنوری کے مہینے میں عمل میں لائی جا چکی ھے جو پاکستانی تہذیب و ثقافت کی خوبصورت عکاسی کرتا ھے .

ایڈایشیا اس براعظم میں ایڈورٹائزنگ، مارکیٹنگ کمیونیکیشنز کا سب سے بڑا اور باوقار میلہ ھے جسے ایشین فیڈریشن آف ایڈورٹائزنگ ایسوسی ایشنز [اے ایف اے اے] سال میں دو بار منعقدکرتی ھے . ١٩٥٨ سے شروع هونے والا یه میلہ اکتیسواں ایڈیشن ھے اورپاکستان میں منعقد ھونے والا یه دوسرا ھے . اس سے قبل یه لاھور میں ١٩٨٩ میں منعقد کیا گیا تھا.

اس سال کا عنوان ‘ جشن-ایشیا میں اشتہار سازی اور تخلیق کاری کا جشن’ ھے .

ایڈورٹائزنگ، مارکیٹنگ کمیونیکیشنز اور میڈیا سے وابستہ اھم ترین افراد بشمول ایم کام گروپ کے جناب سہیل کسات، سینرجی گروپ کے جناب علی مانڈوی والا اور جنگ گروپ کے سرمد علی اور معروف ہدایت کار و تخلیق کار، جناب شہزاد نواز نے تیس برسوں کے طویل عرصے کے بعد منعقد هونے والے تخلیق کاروں کے اس اجتماع کو خوب سراہا ھے اور اس رنگا رنگ جشن میں شریک ھونے والوں کو ایک معنی خیز پوسٹر کی مدد سے خوش آمدید کہا ھے.

About ویب ڈیسک

Avatar

Check Also

ایف بی آر نے جائیداد کی سرکاری قیمتوں میں 20 سے لے کر 66 فیصد تک اضافہ کردیا

ایف بی آر نے کراچی کی جائیدادوں کی 11 کیٹگریز کو برقرار رکھتے ہوئے نئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے