Home / پاکستان / ‘برٹش ایئرویز’کی طرف سے 2 جون سے 11 سال بعد پاکستان میں فلائٹ آپریشن کا آغاز

‘برٹش ایئرویز’کی طرف سے 2 جون سے 11 سال بعد پاکستان میں فلائٹ آپریشن کا آغاز

برٹش ایئر ویز کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق برطانوی ایئرلائن لندن ہیتھرو کیلئے ایک ہفتے میں 3 پروازوں کی سروس کا آغاز کررہی ہے، 2 جون کو پہلی پرواز سے قبل، ایئرلائن کی واپسی کیلئے حتمی تیّاریاں کی جارہی ہیں۔ یہ سروس تھری کلاس بوئنگ 787 ڈریم لائنر کے ذریعے فراہم کی جائے جس میں مسافر ورلڈ ٹریولر، ورلڈ ٹریولر پلس اوور کلب ورلڈ کلاسز میں سفر کرسکیں گے۔

787 طویل سفر کیلئے نیا بوئنگ طیارہ ہے جس میں ایندھن کی کارکردگی دیگر طیاروں کے مقابلے میں 20 فیصد زیادہ ہے اور بڑی کھڑکیاں اور ان فلائٹ انٹرٹینمنٹ بھی موجو د ہے۔

پریس ریلیز کے مطابق صارفین پرواز کے دوران پیشگی خدمات کی توقع کرسکتے ہیں جس میں ہر کیبن میں حلال کھانے کا آپشن بھی شامل ہے ۔ اس کے علاوہ برٹش ایئر ویز کوشش کرے گی که ہر کھانے میں موجود سوس میں الکحل یا پورک نہ ہو، برٹش ایئر ویز کی فلائٹ میں صارفین چند کھانے بھی پیشگی آرڈر کرواسکیں گے جس میں سبزیاں بھی شامل ہیں۔

برٹش ایئر ویز کے کمرشل آفیسر اینڈریو بریم نے کہا کہ’ روٹ کے آغاز  کیلئے حتمی تیّاریاں کرتے ہوئے ہمارا جوش بڑھ رہا ہے، صارفین اور ساتھیوں کی جانب سے پذیرائی قابلِ تعریف ہے اور ہم اُمید کرتے ہں کہ برطانیہ اور پاکستان کے صارفین ہماری جانب سے پیش کی جانے والی کلاسک برطانوی سروس کا لطف اٹھاسکیں’۔

برٹش ایئرویز کی پرواز میں ہینڈ بیگیج میں ایک لارج کیبن بیگ، ایک چھوٹا لیپ ٹاپ یا ہینڈ بیگ لے جانے کی اجازت ہوگی، آئن لائن چیک اِن اور روانگی سے 24 گھنٹے قبل اپنی مرضی کی سیٹ منتخب کرنی کی اجازت بھی ہوگی۔

لندن اور اسلام آباد کے درمیان واپسی کے کرائے ورلڈ ٹریولر کلاس میں 448 یورو ، ورلڈ ٹریولر میں 709 یورو اور کلب ورلڈ میں 1499 یورو سے شروع ہوتے ہیں۔تاہم ایویس پارٹ پیمنٹ کے استعمال سے یہ ورلڈ ٹریولر میں 248 یورو، ورلڈ ٹریولر پلس میں 459 یورو اور کلب ورلڈ میں 499 یورو تک کم ہوسکتے ہیں۔

وفاقی وزیر برائے ایوی ایشن غلام سرور خان نے ٹوئٹ کے ذریعے بتایا ہے کہ ‘برٹش ائیر ویز 11 سال بعد پاکستان آرہی ہے،برٹش ائیر ویز ،جون 2019 سے اسلام آباد سے ہفتہ وار 3فلائٹس چلانے کی خواھش مند ہے۔

برٹش ایئرویز کے فلائٹ آپریشن کے آغاز سے قبل قانون نافذ کرنے والے اداروں اور دیگر حکام کی جانب سے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بیرونی سیکیورٹی سمیت تمام تیّاریاں مکمل کی جاچکی ہیں۔

About ویب ڈیسک

Avatar

Check Also

کراچی میں دنیا کے سب سے بڑے کتب میلے کے انعقاد کا اعلان

بگ بیڈ وولف بک سیل کی جانب سے دنیا کی سب سے بڑی کتابوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے