Home / پاکستان / جےڈی سی فاؤنڈیشن کی جانب سے منفرد سحور و افطار عام کا سلسلہ دوسرے عشرے میں بھی جاری

جےڈی سی فاؤنڈیشن کی جانب سے منفرد سحور و افطار عام کا سلسلہ دوسرے عشرے میں بھی جاری

معروف سماجی تنظیم جے ڈی سی فاؤنڈیشن پاکستان نے آج دوسرے عشرے کی پہلی سحری کا اہتمام کیا جس کے لئے امریکہ میں مقیم ایک پاکستانی نے زرتعاون فراہم کیا. سحری میں ھزاروں افراد بلاتفریق طبقہ و فرقہ شریک ھوئے جس میں خواتین و بچے بھی شامل ہیں.

جے ڈی سی کے جنرل سیکرٹری، جناب ظفر عباس اس اچھوتے تصور کو عملی جامہ پہنانے کے حوالے سے وضاحت کرتے ھوئے ایک نجی ٹی وی چینل کو بتایا کہ اس کا بنیادی مقصد اہالیان کراچی کو بالخصوص اور عوام پاکستان کو بالعموم یہ ھے کہ وہ ایک اجتماعی سوچ کے ساتھ رمضان کے مبارک مہینے میں باھمی محبتوں کو فروغ دیں اور بھائی چارے کی فضا میں مل جل کر ایثار و ھمدردی کے جذبے سے معاشرے میں مثبت تعمیری کاموں میں تعاون کریں. اس منفرد دسترخوان کو حضرت امام حسن کے نام سے منسوب کیا گیا ھے. یہ صدقات و خیرات و زکوٰۃ کی رقوم سے نہیں چلایا جاتا بلکہ اس کے لئے مخیر حضرات و خواتین اور عام پاکستانی زرتعاون اور مال و اسباب فراھم کرتے ہیں تاکہ لوگ گھریلو ماحول میں ایک جگہ بیٹھ کر سحور و افطار سے لطف اندوز ھوں اور دیگر افراد کو بھی شریک کرکے رمضان خاص طور پر سحری کی برکتیں سمیٹیں کیوں رسول اللہ ص نے سحری میں برکت کی خوشخبری دی ھے.

جے ڈی سی نے صرف نمائش چورنگی، کراچی ھی پر نہیں بلکہ شہر اور سندھ کے دیگر قصبوں میں بھی دسترخوان امام حسن قائم کررکھاھے. صرف نمائش چورنگی پر گر تہ دس دنوں کے دوران ایک لاکھ سے زائد افراد سحری میں شریک ھوچکے ہیں جس میں مختلف مسالک و مذاہب کے نامور علمائے کرام کے علاوہ وزراء اور عوامی نمائندے بھی شامل ہیں.

About ویب ڈیسک

Avatar

Check Also

کراچی میں دنیا کے سب سے بڑے کتب میلے کے انعقاد کا اعلان

بگ بیڈ وولف بک سیل کی جانب سے دنیا کی سب سے بڑی کتابوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے