Home / کھیل / پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ورلڈ کپ میں جیت کے امکانات

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ورلڈ کپ میں جیت کے امکانات

کرکٹ ورلڈ کپ شروع ہونے والا ہے اورمختلف ٹیموں نے انگلینڈ پہنچنا شروع کر دیا ہے۔پاکستانی ٹیم بھی انگلینڈ میں موجود ہے جس نے ورلڈ کپ سے پہلے انگلینڈ کے خلاف پانچ ون ڈے میچز بیٹنگ میں اچھی کارکردگی کے باوجو دچار میچوں میںشکست کھائی اورایک میچ بارش کے سبب نہ ہو سکا ، اس شکست کااہم سبب ٹیم کی ناقص فیلڈنگ تھی۔ان میچوں کے نتائج کے پیش نظر بعد ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والی متوقع ٹیم میں کچھ تبدیلیاں کر تے ہوئے عابد علی، جنید خان اور فہیم اشرف کی جگہ آصف علی، محمد عامر اور وہاب ریاض کو شامل کیا گیا۔

پاکستان اگرچہ انگلینڈ کے خلاف ہار گیا لیکن اس کا مثبت پہلو یہ ہے کہ پاکستان کی بیٹنگ شاندار رہی البتہ بولنگ متاثر نہ کر سکی جس کی امید کی جار ہی تھی۔ تاہم بولنگ کے لیے وہاب ریاض اور محمد عامر کی شمولیت سے ٹیم مضبوط ہو گی۔ یہ کھلاڑی انگلش کنڈیشنز میں اچھا رزلٹ دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔انگلینڈ کے دورے اور ورلڈ کپ میں ایک اہم فرق پچز کا ہو گا۔

پاکستان کے خلاف ون ڈے میچوں کے لیے استعمال ہونے والی پچز انگلینڈ نے اپنی مرضی سے بنائیں تھیں لیکن ورلڈ کپ میں پچز آئی سی سی کی نگرانی میں تیار کی جائیں گی جو تمام ٹیموں کے لیے یکساں ہوں گی۔انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کو ورلڈ کپ کے ساتھ موازنہ نہیںکرنا چاہیے کیونکہ اس میں ٹیمیں بھی مختلف ہوں گی اور پچز بھی ،جبکہ کوئی بھی پچ کسی ٹیم کی مرضی سے تیار نہیں کی جائے گی۔اس ٹورنامنٹ میں موسم کا بھی خاص عمل دخل ہو گاکیونکہ کچھ میچ ڈے /نائیٹ بھی ہوں گے۔

ورلڈکپ کے لیے پاکستانی ٹیم کا دوسری ٹیموں سے موازنہ کیا جائے تو پاکستان کی ٹیم کافی متوان ہے اور ٹیم سیمی فائنل میں پہنچنے کی صلاحیت رکھتی ہے، کیونکہ ٹیم میں با صلاحیت بیٹسمین اور بائولر بھی موجود ہیں، البتہ فیلڈنگ کے شعبے میں بہتری کی ضرورت ہے ، کیونکہ ایک اچھا کیچ یارن آئوٹ میچ کا نقشہ تبدیل کر دیتا ہے۔ اس لیے پاکستانی ٹیم کو چاہیے کہ بولنگ ، بیٹنگ کے ساتھ ساتھ فیلڈنگ میں بھی بہتری لائی جائے تاکہ ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی دکھا سکیں اور عوام کی توقعات پر پور ا تریں۔

About ویب ڈیسک

Avatar

Check Also

کرکٹ ورلڈ کپ2019 پر ایک نظر

انگلینڈ نے ورلڈ کپ کے فائنل میں ایک دلچسپ مقابلے کے بعد اعصاب شکن میچ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے