Home / دنیا / جیف بوس بھی آٹھ گھنٹے سوتے ہیں!” آریانا ہفنگٹن

جیف بوس بھی آٹھ گھنٹے سوتے ہیں!” آریانا ہفنگٹن

آریانا ہفنگٹن ایک باہمت باکمال خاتون ہیں جنہوں نے ایک ارب ڈالر مالیت کی میڈیا کمپنی ہفنگٹن پوسٹ قائم کی ، پندرہ کتابوں کی مصنف ہیں جو کئی بار نیویارک ٹائمز کی سب سے زیادہ فروخت ھونے والی کتابوں میں شامل تھیں . وہ اوبر ، اونیکس اور ہیپی منی کے علاوہ کئی اداروں کے بورڈز  پربھی خدمات انجام دیتی ہیں . لیکن کچھ سال قبل ایک تقریب میں وہ تھکاوٹ سے بے ھوش ھوکر گر پڑیں تھیں.  تقریر کے دوران انکا سرچکرایا اور میز سے سر پر چوٹ آگئی ، گال کی ہڈی ٹوٹ گئی اور دائیں آنکھ پر پانچ عدد ٹانکے لگانے پڑے .

یه حادثہ انکے لئے وہ وقت ثابت ھوا جب انہوں نے تندرستی اور کارکردگی کے تعلق کے تلاش کے سفر کا آغاز کیا .

آریانا نے خوب مطالعہ کیا. انہوں نے بے شمار ڈاکٹرز، محقیقین اورسائنس دانوں  سے ملاقات کی تاکه یه معلوم کیا جائے که انسانی طاقت و امکانات کو کیسے آشکار کیا جائے .  اب آریانا اپنےصحت و تندرستی سے وابستہ نئے کاروبار بنام ‘تھرائیو گلوبل’ کے توسط سے لوگوں کو زیادہ متاثر کن ، نتیجہ خیز اور خوش کن زندگی گزارنے میں مدد کر رھی ہیں .

حال ھی میں آریانا نے برطانیہ کے معروف ٹی وی میزبان جے سیٹھی سے تندرستی و کارکردگی کے حوالے سے ایک دلچسپ گفتگو کی جسکے کچھ اھم نکات یہاں بیان کئے جاتے ہیں :

. ‘ذاتی خیال’ صرف خود کو بہتر محسوس کرنے سے کہیں بڑھ کر حقیقتاً ایک مستقل پائیدار معلومات سے متحرک ایک سائنس ھے

. جب وہ تھک کر گر پڑی تھیں تو اسکے بعد انہوں نے اپنی زندگی کے کچھ طور طریقوں اور عادات کا از سر نو جائزہ لیا اور انہیں بدل ڈالا

. اس وهم میں نہیں جینا چاہیے که کامیاب ھونے اور رھنے کیلئے آپکو ہر وقت جاگتے رہنا اور ہشاش بشاش رھنا پڑیگا

. متوازن زندگی کا راز یه ھے که آپ ایک بڑا مثبت تاثر قائم کریں

. آخر جیف بیزوس، ایمیزون ڈاٹ کام کے بانی اور دی واشنگٹن پوسٹ کے مالک ، دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک امریکی کاروباری، بھی روزانہ آٹھ گھنٹے کی نیند کیسے سوتے ہیں

. نیند کو بھی وہ عزت دو جسکی وہ مستحق ھے

. پرانی فضول عادتوں کو ترک کردیں اور اچھی نئی عادتیں بتدریج  اپنا لیں

. یه ایک حیاتیاتی مسئلہ ھے که ھمارا ذھن اکثر منفی چیزوں کی طرف ھی راغب ھوتا ھے

. ذھنی تناؤ اچھا بھی ھوتا ھے یا نقصان دہ بھی ھوتا ھے

. ساری ساری راتوں میں بے چینی، پریشانی اور جاگ جاگ کر وقت گزارنے کے بعد پھر سے توانائی حاصل کرنے کی بہت اھمیت ھے

. مستقل جیسمانی ورزش کو باقاعدہ عادت بنانا بھی ضروری ھے

. زندگی میں بدترین شکستہ دلی اور مایوسی پر گہرائی سے نظر دوڑائیں اور ان میں موجود طاقت و توانائی کا کھوج لگائیں

. رویے میں تبدیلی اکثر اوقات کام نہیں کرتی، ایسی صورت میں اپنے دستورالعمل یا طورطریقے کو بدلیں

. زیادہ قابل عمل حکمت و تدبیر اختیار کریں

اگر آپ تھکن اور مایوسی سے بچنے میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آریانا ہفنگٹن کی باتوں پر ضرور غور کیجئے !

[یه گزارشات برانڈ سنیریو اُردو کےمضمون نگار یاسین انصاری کو جے سیٹھی کی طرف سے موصولہ مراسلے کے مندرجات کا اُردو خلاصہ ھے .]

About ویب ڈیسک

Avatar

Check Also

پاکستان سے بچنے کیلئے مودی کا فضائی سفر طویل

شکیک جانے کیلئے تین گنا زیادہ فاصلہ طے کر کے بحیرہ عرب سے طیارے کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے