Home / ٹیکنالوجی / گوگل کا ہواوے اینڈروئڈ فون کے لیے اپنی سروسز بند کرنے کا اعلان

گوگل کا ہواوے اینڈروئڈ فون کے لیے اپنی سروسز بند کرنے کا اعلان

 سرچ انجن اور دیگر سہولیات فراہم کرنے والی دنیا کی سب سے بڑی ٹیکنالوجی کمپنی ’گوگل‘ نے چینی اسمارٹ فون ہواوے کے لیے اپنی سہولیات معطل کرنے کا اعلان کردیا۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے ہواوے کمپنی کی مصنوعات پر پابندی اور انہیں ’ممنوعہ اشیا‘ کی فہرست شامل کرنے کے بعد گوگل نے بھی اپنے موبائل آپریٹنگ سسٹم کا ہواوے اسمارٹ فون سے تعلق منقطع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ دوسری جانب ہواوے نے فوری طور پر اپنا آپریٹنگ سسٹم بنانے کا اعلان کردیا۔

ہواوے دنیا میں اسمارٹ فون بنانے والی دوسری یا تیسری بڑی کمپنی ہے اور گزشتہ برس اس کے 20 کروڑ سے زائد فون فروخت ہوئے تھے اور یہ تعداد ایپل سے زیادہ ہے۔ ہواوے نے اپنے صارفین سے کہا تھا کہ گوگل ایپ اسٹور پر دستیاب آپریٹنگ سسٹم سے اپ ڈیٹس اور ڈاؤن لوڈز کی فراہمی جاری رہے گی لیکن مغربی یورپ کے لیے ہواوے کے نائب صدر ٹِم واٹکنس نے خبردار کیا تھا کہ ضروری نہیں مستقبل اتنا ہی پرامید ہو؟ اس کے بعد چین اور امریکا کے درمیان تجارتی جنگ سے ہواوے درمیان میں پس کر رہ گئی ہے۔

اگرچہ پلان بی کے طور پر ہواوے نے اپنے آپریٹنگ سسٹم کا اعلان کر رکھا تھا لیکن وہ اب تک منظرِ عام پر نہیں آیا۔ خدشہ ہے کہ گوگل پر پابندی کے بعد ہوواے کا پورا نظام مفلوج ہوجائے گا۔

اگر گوگل اس پر عمل درآمد کرتا ہے تو دنیا بھر میں استعمال ہونے والے ہواوے کے اسمارٹ فونز بے کار ہوجائیں گے۔ اگرچہ اس میں بنیادی اوپن سورس پروگرام موجود ہے لیکن جی میل، میپس، ڈو او، یوٹیوب اور دیگر بہت سی ایپس نہیں چل سکیں گی۔

ہواوے کمپنی کی مشکل یہاں ختم نہیں ہوں گی بلکہ امریکی پابندی کے بعد کوالکوم، بروڈ کوم اور انٹیل وغیرہ نے بھی ہواوے کو اپنے پروسیسر کی فراہمی روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔

About ویب ڈیسک

Avatar

Check Also

ایپل کمپنی کے ملازم کی مستقبل میں بننے والی کمپنی کی ایک ممکنہ خریدار خود ایپل کمپنی

اسمارٹ موبائل اور کمپیوٹر آلات بنانے والی دنیا کی بڑی کمپنیوں میں شمار ہونے والی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے