اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے یوم علی ؓ کے موقع پر 21 رمضان المبارک بروز پیر 27 مئی کو ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2019ء کے آرٹس ریگولر، آرٹس پرائیویٹ اور خصوصی امیدواروں کے پرچے ملتوی کر دئیے ہیں، ان تمام گروپس کے ملتوی شدہ پرچے بروز ہفتہ یکم جون 2019ء صبح ساڑھے آٹھ بجے سے ساڑھے گیارہ بجے تک انہی امتحانی مراکز پر پہلے سے دیے گئے شیڈول کے مطابق لیے جائیں گے۔
