Home / ٹیکنالوجی / ویوو نے پاکستان میں پہلی بار 5000mAh والی بڑی بیٹری اور ڈؤل انجن فاسٹ چارجنگ کے ساتھ نیا سمارٹ فون Y17 متعارف کروا دیا

ویوو نے پاکستان میں پہلی بار 5000mAh والی بڑی بیٹری اور ڈؤل انجن فاسٹ چارجنگ کے ساتھ نیا سمارٹ فون Y17 متعارف کروا دیا

ویوو نے اپنی کم قیمت وائی سیریز میں جدت سے بھرپور ایک نئے فون Y17 کااضافہ کیا ہے، جو کہ پاکستان میں پہلی بار Dual-Engine Fast Charging سے مزین 5000 ملی ایمپیئر آور بیٹری کا حامل ہے۔ ویوو کے اس نئے فون کی اہم خصوصیات میں اے آئی ٹرپل کیمرہ اور 128 گیگابائیٹ کی بڑی سٹوریج بھی شامل ہیں۔

5000 ملی ایمپیئر آور بڑی بیٹری، تاکہ فون چلے لگاتار:

پاکستانی صارفین کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ویوو کے Y17 فون میں ایک بڑی بیٹری نصب کی گئی ہے تاکہ ایک بار چارج کرنے پر فون کو آرام سے دو تین دن استعمال کیا جاسکے ۔ اس کے ساتھ ہی ساتھ بڑی بیٹری کو تیزی سے چارج کرنے کے لیے 18 واٹ کی تیزرفتار چارجنگ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ جسے ویوو نے خاص 9 لیئر ٹیکنالوجی کی مدد سے محفوظ بنایا ہے۔

فون میں 6.35 انچ لمبی ہالوفل ویوو سکرین نصب ہے جسکے ساتھ 89 فیصد سکرین ٹو باڈی کا تناسب فراہم کیا گیا ہے۔ فون کی سکرین تیز رنگوں اور اچھے زاویے دکھاتی ہے اور اس میں بیزل اور بارڈر نہ ہونے کے برابر ہیں۔

ویوو کے اس نئے فون میں فلیگ شپ ماڈلز کی ہی طرح پشت پر تین کیمرے نصب کیے گئے ہیں جن میں 13 میگاپکزل کا پرائمری لینز، 8 میگا پکزل کا سپر وائیڈ اینگل لینز اور 2 میگا پکزل کا ڈیپتھ سنسر شامل ہیں۔ جب کہ سیلفیز کے لیے 20 میگا پکزل کا کیمرہ سامنے کی جانب لگایا گیا ہے۔

فون کی سٹوریج 128 گیگا بائیٹ ہے جس کے ساتھ 256 گیگا بائیٹ کا میموری کارڈ بھی لگایا جا سکتا ہے۔ Y17 میں 12 نینو میٹر کا اکٹا کور پراسیسر نصب ہے اور اسکے ساتھ 4 گیگا بائیٹ ریم بھی شامل ہے۔

اس فون میں اینڈرائیڈ 9 پائی اپریٹنگ سسٹم اور ویوو کا فن ٹچ 9 استعمال کیا جا رہا ہے جو اسکے استعمال کو انتہائی آسان اور تیز رفتار بناتا ہے۔

قیمت اور دستیابی:

ویوو Y17 اس وقت مارکیٹ میں 36،999 روپے کی قیمت میں دستیاب ہے۔ فون کے دو رنگ منرل بلیو اور میسٹک پرپل پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں فروخت کے لیے پیش کیے گئے ہیں۔ ویوو کی جانب سے فون کے ساتھ ایک سال کی آفیشل وارنٹی فراہم کی جارہی ہے اور زونگ صارفین سم کارڈ سلوٹ ون میں استعمال کرکے 6 گیگا بائیٹ ڈیٹا بھی مفت وصول کرسکتے ہیں۔

اس نئے فون کے بارے میں مزید معلومات ویوو کی آفیشل ویب سائیٹ پر دیکھی جاسکتی ہیں: https://www.vivo.com/pk/products/y17

About ویب ڈیسک

Avatar

Check Also

ایپل کمپنی کے ملازم کی مستقبل میں بننے والی کمپنی کی ایک ممکنہ خریدار خود ایپل کمپنی

اسمارٹ موبائل اور کمپیوٹر آلات بنانے والی دنیا کی بڑی کمپنیوں میں شمار ہونے والی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے