Home / کاروبار / ہونڈا سوِک اور سوزوکی GD 110S نے 2018ء کے سب سے بڑے آٹوموٹِو ایوارڈز جیت لیے

ہونڈا سوِک اور سوزوکی GD 110S نے 2018ء کے سب سے بڑے آٹوموٹِو ایوارڈز جیت لیے

آٹوموبائل انڈسٹری سروے 2018ء میں 35,176 افراد نے حصہ لیا جو چاروں صوبوں اور وفاقی علاقے کی نمائندگی کر رہے تھے۔ مرد اور خواتین دونوں سروے سیمپل کا حصہ تھے۔ یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ آٹوموبائل انڈسٹری سروے 2017ء کا سروے سیمپل 19,155 افراد پر مشتمل تھا۔

پچھلے سرویز کی طرح آٹوموبائل انڈسٹری سروے رپورٹ 2018ء بھی دو بنیادی حصوں میں تقسیم تھی – کاریں اور موٹر سائیکلیں۔ ان حصوں میں جواب دینے والوں سے خریداری کی ترجیحات، گاڑیوں کے بارے میں رائے، ان کے ترجیحی آٹوموبائل برانڈز اور گاڑی/موٹر سائیکل وغیرہ خریدتے ہوئے کون سے پہلو اہم تھے جیسے سوالات کیے گئے۔

آٹوموبائل انڈسٹری 2017ء سے تقابل کریں تو 2018ء سروے میں چند معمولی فرق نمایاں کیے گئے ہیں۔ مثال کے طور پر 2017ء میں 58 فیصد جواب دینے والوں نے کہا کہ وہ استعمال شدہ گاڑی کے مالک ہیں جبکہ 38 فیصد نئی گاڑی کے۔ 2018ء میں یہ تناسب بالترتیب 64 اور 34 فیصد ہے۔

2017ء میں 66 فیصد جواب دینے والوں نے کہا تھا کہ وہ اگلے 2 سالوں میں اپنی اگلی گاڑی خریدنے کا منصوبہ رکھتے ہیں، جبکہ 2018ء میں یہ تعداد 65 فیصد ہے۔ یعنی ایک سال میں اس حصے میں کچھ خاص تبدیلی رونما نہیں ہوئی۔

2017ء میں جواب دینے والوں نے گاڑی خریدتے ہوئے کارکردگی کو سب سے اہم عنصر قرار دیا اور آرام اس کے بعد جبکہ 2018ء میں جواب دینے والوں سیفٹی کو سب سے اہم عنصر قرار دیا جبکہ آرام اور ایندھن بچت اس کے بعد آئے۔

2018ء میں گاڑیوں کے شعبے میں 35 فیصد مارکیٹ شیئر کے ساتھ ٹویوٹا کا غلبہ رہا اور موٹر سائیکلوں کے معاملے میں ہونڈا 59 فیصد مارکیٹ شیئر کے ساتھ غالب تھا۔ یہاں ہونڈا سوِک اور سوزوکی GS 110S جواب دینے والوں کی طرف سے سال کی بہترین کار اور موٹر سائیکل قرار دیے گئے۔ دلچسپی بات یہ ہے کہ 2017ء میں بھی ہونڈا سوِک نے سال کی بہترین گاڑی کا اعزاز پایا تھا۔ البتہ 2018ء کے مقابلے میں 2017ء میں سال کی بہترین موٹر سائیکل یاماہا YBR 125G تھی۔

مکمل رپورٹ دیکھنے اور ایوارڈ جیتنے والوں کی مکمل فہرست کے لیے یہ لنک دیکھیں: https://www.pakwheels.com/2018/survey

About ویب ڈیسک

Avatar

Check Also

ایف بی آر نے جائیداد کی سرکاری قیمتوں میں 20 سے لے کر 66 فیصد تک اضافہ کردیا

ایف بی آر نے کراچی کی جائیدادوں کی 11 کیٹگریز کو برقرار رکھتے ہوئے نئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے