Home / پاکستان / اے آر وائی کے مقبول ڈرامے’’ببن خالہ کی بیٹیاں‘‘ کے ڈائریکٹر عاطف حسین اب اس دنیا میں نہیں رہے

اے آر وائی کے مقبول ڈرامے’’ببن خالہ کی بیٹیاں‘‘ کے ڈائریکٹر عاطف حسین اب اس دنیا میں نہیں رہے

ٹی وی کے جانے مانے ہدایت کار جناب سید عاطف حسین جو گزشتہ چند روز سے ایک نجی ہسپتال میں زیرِ علاج تھے منگل کے روز اپنے خالق ِ حقیقی سے جا ملے۔ اس افسوسناک خبر کی تصدیق ان کے بھائی نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کر دی ہے۔

سید عاطف حسین کئی مشہور ڈراموں کی ہدایت کاری کے فرائض انجام دے چکے ہیں جن میں سے اکثر انتہائی مقبول ہوتے جیسے ’زندگی دھوپ تم گھنا سایہ ‘، ’اک تمنا لاحاصل سی، بے قصور، یہ زندگی، یاد، چڑیا، سانپ سیڑھی، میرے سانوریا کا نام، اب یہ ممکن نہیں، سعدیہ پروین اور سلمان، رومانس آف بھاٹی گیٹ، خالہ کلثوم کا کنبہ، آپ کی قدسیہ، ذرا ٹھہر جاؤ، اوپر گوری کا مکان، پیاری شمّو، قرض، یہ زندگی تو وہ نہیں، اگر تم نہ ہوتے، قلق وغیرہ

سید عاطف حسین گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے اور گزشتہ دو روز سے وینٹی لیٹر پر تھے۔ انہیں پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے انتہائی قابل  ہدایت کاروں میں شمار کیا جاتا تھا۔ وہ اے آر وائی سے وابستہ تھے اور کئی یادگار ڈراموں کی ہدایت کاری انجام دے چکے ہیں۔

سید عاطف کی پرملال انتقال کی خبر پر سوشل میڈیا پر پیغامات کا تانتا بندھ گیا ہے۔ انہیں بدھ کے روز کراچی میں سپرد خاک کر دیا جائے گا۔

)ذریعہ: ڈان نیوز(

About ویب ڈیسک

Avatar

Check Also

کراچی میں دنیا کے سب سے بڑے کتب میلے کے انعقاد کا اعلان

بگ بیڈ وولف بک سیل کی جانب سے دنیا کی سب سے بڑی کتابوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے