Home / پاکستان / پیک فرینز کیک اپ نے اپنی’رئیل گڈنیس انسائیڈ‘2018 کی تعارفی کیمپین کے لیے گولڈ ایفی ایوارڈ جیت لیا

پیک فرینز کیک اپ نے اپنی’رئیل گڈنیس انسائیڈ‘2018 کی تعارفی کیمپین کے لیے گولڈ ایفی ایوارڈ جیت لیا

کراچی،13مئی، :2019  انگلش بسکٹ مینوفیکچررز کے برانڈ، پیک فرینز کیک اپ نے حال ہی میں ، اسنیکس اینڈ ڈیزرٹس کی کیٹگری میں ،پاکستان کا پہلا ایفی ایوارڈ جیت لیا ہے۔

گزشتہ برس ای بی ایم کی فوڈ اور میلز کی کیٹگری  – کیکس –  میں داخل ہونے کے بعد ’رئیل گڈنیس انسائیڈ ‘ کے عنوان سے ایک مارکیٹنگ کیمپین تیار کی گئی تھی۔ اس کیمپین کے تحت ’رئیل رشتے‘ کے عنوان سے ایک فلم تیار کی گئی جس میں ایک ماں کو مختلف ذمہ داریاں انجام دیتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔ اس کے باوجود وہ ماں اپنے بیٹے کو  – کیک اپ کی صورت میں – ایک مٹھائی کی مدد سے زندگی کے قیمتی اسباق سکھاتی ہے ۔اپنی انتہائی جذباتی نوعیت کے باعث اس پیغام نے لاکھوں دلوں کو متاثر کیا۔ ٹیگ لائن، ’رئیل رشتے‘ کامیابی کے ساتھ برانڈ کا پیغام پہچانے میں کامیاب رہی؛ انسانی جذبوں کی پرورش اکھٹا ہونے کے احساس پر مبنی چھوٹے لمحات کا عروج

ہے۔اس کیمپین کی تیاری کا مقصد ماں اور بچے کے درمیان خلوص کے بندھن کی اہمیت اجاگر کرنا تھا اور یہی پیغام ناظرین تک واضح طور پر پہنچایا گیا۔

اس اشتہار کو جہاں ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر 20 ملین سے زائد افراد نے دیکھا وہیں اس اشتہارنے گوگل کی ایشیا پیسفک میں 2018 کے سب سے زیادہ مقبول پاکستانی YouTube اشتہارات (Most Popular Pakistani YouTube Ads in Asia Pacific for 2018 )      میں ٹاپ اسپاٹس میں جگہ بنائی۔

اس کامیابی پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ای بی ایم کی چیف ایگزیکٹو آفیسر، ڈاکٹر زیلاف منیر نے کہا:’’یہ کیمپین انتہائی چیلنجنگ تھی اس کے باوجود انتہائی کامیاب ثابت ہوئی ہے اور اس کیمپین پر کام کرکے ہمیں خوشی ہوئی ہے۔میں اپنی ٹیم کی انتہائی شکرگزار ہوں جس میں ، یہ کامیابی حاصل کرنے والا انڈسٹری کا بہترین ٹیلنٹ

موجود ہے۔ ہمیں خوشی ہے کہ ہم نے لاکھوں لوگوں کے دلوں کو متاثر کیا اور ہم مستقبل میں نئی بلندیوں تک پہنچنے کی کوشش جاری رکھیں گے۔‘‘

ایفی ایوارڈز (Effie Awards ) پاکستان ایڈورٹائزنگ ایسوسی ایشن (PAS) کی جانب سے دئیے جاتے ہیں جن کا مقصدپاکستان میں کی جانے والی مارکیٹنگ اور ایڈورٹائزنگ کی کوششوں کو سراہنا ہے۔یہ ایوارڈ مارکیٹنگ کے شعبے میں ایک غیر معمولی اعزاز ہے اور دنیا بھر میں کامیابی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔

پاکستان میں بسکٹ بنانے والی سب سے بڑی فوڈکمپنی، انگلش بسکٹ مینوفیکچررز (پرائیویٹ) لمٹیڈ(EBM) نے اپنی ٹارگٹ مارکیٹ سے رابطے کے لیے ہمیشہ نئے طریقوں کی ایجاد پر زور دیا ہے جن میں منفرد تصورات اور خیالات پیش کیے گئے ہوں اور جو ای بی ایم برانڈز کو اس نوعیت کے پروقار اعزازات جیتنے کے قابل بناتے ہیں۔

 

About ویب ڈیسک

Avatar

Check Also

کراچی میں دنیا کے سب سے بڑے کتب میلے کے انعقاد کا اعلان

بگ بیڈ وولف بک سیل کی جانب سے دنیا کی سب سے بڑی کتابوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے