Home / پاکستان / شرمین عبید کی ڈاکیومنڑی ’اے گرل ان دی ریور‘ کے نام ایمی ایوارڈ

شرمین عبید کی ڈاکیومنڑی ’اے گرل ان دی ریور‘ کے نام ایمی ایوارڈ

پاکستانی فلم ساز شرمین عبید چنائے کی ڈاکیومنٹری ’اے گرل ان دی ریور‘ کو 38ویں سالانہ نیوز اینڈ ڈاکیومنٹری ایمی ایوارڈز میں بہترین ڈاکیومنٹری کے اعزاز سے نواز دیا گیا۔

شرمین عبید چنائے نے اس اچھی خبر کا اعلان نیویارک سے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر کیا، جہاں یہ تقریب منعقد ہوئی۔

اس ایوارڈ کے لیے شرمین کی ڈاکیومنٹری کا مقابلہ چار بہترین ڈاکیومنٹریز سے رہا جن میں ’چلڈرن آف سیریا‘، ’ویلکم ٹو لیتھ‘، ’تھینک یو فار پلیئنگ‘ اور ’دی لُک آف سائلنس‘ شامل ہیں۔

’اے گرل ان دی ریور‘ کو اس تقریب میں دو اور ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا، جن میں Outstanding Short Documentary اور Outstanding Music and Sound شامل ہیں۔

خیال رہے کہ شرمین عبید چنائے کی اس ڈاکیومنٹری کے نام 2016 کا آسکر ایوارڈ بھی رہا، وہ اپنی فلم ’سیونگ فیس‘ کے لیے بھی 2012 میں آکیڈمی ایوارڈ اپنے نام کروا چکی ہیں۔

انہوں نے اس سے قبل اپنی فلمز ’چلڈرن آف طالبان‘ اور ’سیونگ فیس‘ کے لیے ایمی ایوارڈز بھی جیتے ہیں۔

’اے گرل اِن دی ریور‘ شرمین عبید چنائے فلمز اور ہوم باکس آفس (ایچ بی او) کی مشترکہ پروڈکشن تھی جس میں ایک اٹھارہ سالہ لڑکی کی زندگی کا احوال بیان کیا گیا تھا جو غیرت کے نام پر قتل کی کوشش میں بچ جاتی ہے۔

About ویب ڈیسک

Avatar

Check Also

کراچی میں دنیا کے سب سے بڑے کتب میلے کے انعقاد کا اعلان

بگ بیڈ وولف بک سیل کی جانب سے دنیا کی سب سے بڑی کتابوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے